شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے ننھے بیٹے حسن اکرام کا بھی انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا دیا۔
اداکارہ منال خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اب اداکارہ نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے حسن اکرام کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنادیا ہے۔
اداکارہ نے بیٹے کے اکاؤنٹ سے دو پوسٹ شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں بیٹے کا چہرہ واضح نہیں ہے جبکہ دوسری پوسٹ میں احسن اکرام گاڑی چلا رہے ہیں اور منال کے ساتھ بیٹا بھی موجود ہے۔
گزشتہ روز بنائے گئے اکاؤنٹ پر چار ہزار سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں جبکہ بیٹے کے انسٹاگرام سے صرف والدین کو ہی فالو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام ستمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں گزشتہ سال نومبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
اداکارہ نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ منال خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں فہد شیخ، عماد عرفانی، حاجرہ یامین، اریبہ حبیب ودیگر شامل تھے۔