معدنیات کی مائننگ سے غریبوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ معدنیات کی مائننگ سے سب سے زیادہ فائدہ غریب عوام کو ہوگا، نئے معدنیاتی انقلاب کے لیے ہمارے 3 گولز ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک کی مٹی نہیں بیچیں گے ترقی بیچیں گے، پاکستان بےشمار معدنیات سے مالامال ہے، معدنیات کی مائننگ سے سب سے زیادہ فائدہ غریب عوام کو ہوگا، اس نئے معدنیاتی انقلاب کے لیے ہمارے 3 گولز ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ہمارے بچے اسکولر شپ لیکر دوسرے ملکوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں ملک کا مستقبل تابناک ہے، امریکا تین کمپنیوں کی بدولت کہتا ہے کہ دنیا کی بڑی طاقت ہوں۔

پاکستان کی معدنیاتی مٹی کی قیمت 6.1 ٹریلین ڈالرہے، اسی طرح پاکستان کو سونا، تانبے کے وسائل ملے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے آخری کچھ دن رہ گئے ہیں اپنی الٹی گنتی گن رہے ہیں، اس ملک میں ایسا کیا ہے کہ ناامیدی دکھتی ہے، ہمارا پہلا ہدف غریب کو روزگار کی فراہمی ہے، دوسرا ملک کو ترقی کی طرف لے کر جائیں گے۔

وزیر مملکت کے مطابق ہماری ایکسپورٹ مٹی بیچنےسےبھی بڑھے گی، مثال کے طور پر 100 ٹن مٹی بیچیں تو 1000 ڈالر کماتے ہیں، ہم اگر 100 ٹن مٹی سے صرف ایک ٹن معدنیات نکال کر بیچیں تو 5000 ڈالرز کمائیں گے،اس مٹی سےسونا اور میٹل نکال کر بیچیں گے جو ترقی کا سبب بنےگا۔

انھوں نے بتایا کہ کل ہونیوالی بڑی منرل کانفرنس ان 3 اہداف پر مشتمل ہے، اس کانفرنس کا عنوان مٹی سے ترقی کا سفر ہے، جو بھی دھات نکلے اس کی انڈسٹری بلوچستان میں لگےگی۔

مصدق ملک نے کہا کہ انڈسٹریل زون کو گوادر کی بندرگاہ سے لنک کریں گے، کل کی کانفرنس کا ہمارا دوسرا تھیم ہے فرام ریڈ ٹیپ سے ریڈ کارپٹ، کل پہلی بار ہم سرخ کارپٹ بچھا رہے ہیں، کل پاکستان کی ترقی کے سفر کے لیے آنے والے لوگوں کو لینے ایئرپورٹ جائیں گے، پاکستان کے اندر مائننگ منرلز کے 50 قسم کے قوانین ہیں۔