وزارت توانائی کے سسٹم کو پوری بجلی دینے کے دعوے غلط نکلے

لاہور : ملک میں بجلی کا بحران کم نہ ہو سکا ،گزشتہ روز بریک ڈاؤن کا باعث بننے والے متعدد پاور ہاوس تاحال بند ہے تاہم بجلی کی مکمل بحالی میں مزید2دن لگ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کےسسٹم کوپوری بجلی دینےکےدعوےغلط نکلے ، ذرائع این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران کم نہ ہو سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ لسیکو کو کوٹے سے کم بجلی مل رہی ہے ، جس کے باعث لسیکو میں 12 گھنٹے تک جبری لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

لسیکوکو بجلی کی سپلائی1600میگاواٹ اور طلب 3800 میگاواٹ ہے جبکہ اس وقت لیسکو کو بدترین شارٹ فال کا سامنا ہے ، ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی دیگر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا بھی یہی حال ہے، گزشتہ روز بریک ڈاؤن کا باعث بننے والے متعدد پاور ہاوس تاحال بند ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد پاور ہاوسزسےبجلی کی پیداوار شروع نہیں ہوسکی، حکومت کی نااہلی ہے، گیس تیل کی کمی سے بحران بڑھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی مکمل بحالی میں مزید2دن لگ سکتے ہیں۔