بھارت میں خواتین پر جنسی تشدد کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقوں کی خواتین، جن میں مذہبی اقلیتیں اور دلت شامل ہیں، جنسی ہراسانی کا سب سے زیادہ نشانہ بنتی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندواڑہ کے ایک گاؤں میں پولیس نے ایک ملزم کو 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نابالغ بچی کو تحقیقات کے لئے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔
خاتون سے سڑک پر دست درازی کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار
ابتدائی رپورٹس کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ خاندان نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔