بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے تھانے سے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے

مغوی بچے

میرپور خاص: سندھ کے شہر میرپور خاص کے ایک تھانے سے بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے علاقے جھڈو میں ایک بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم بلال راجپوت کو تھانے میں بند کیا گیا تھا، گزشتہ روز وہ تھانے سے فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی میرپور خاص نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جب کہ غفلت برتنے والے اے ایس آئی ارباب خاصخیلی، اہلکار بلال قائمخانی اور عامر راجپوت کو معطل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو لاک اپ کر کے جھڈو تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔


گھر میں سوا کروڑ کی چوری کا ماسٹر مائنڈ کون نکلا؟


ادھر سجاول میں ڈاکوؤں نے تاوان نہ ملنے پر مزدور کو قتل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق مزدور گلن ٹھارانی کو ایک ماہ قبل کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا، ڈاکوؤں نے مغوی پر تشدد کی ویڈیو بھی بھیجی اور 50 لاکھ روپے تاوان مانگا، لیکن ورثا تاوان نہ دے سکے جس پر ڈاکوؤں نے مزدور کو قتل کر دیا۔

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے محرر اسد اور فرنٹ ڈیسک ملازم شعیب میں جھگڑے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، دونوں کے گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا، پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے ایس پی انویسٹی گیشن کو ریگولر انکوائری کا حکم دیا ہے، ڈسپلن کی خلاف کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی ویڈیو ایک سال پرانی ہے جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔