ڈومینیکا: قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق کیریئر کی آخری اننگز میں 2 رنز جبکہ بلے باز یونس خان 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی الوداعی میچ کھیل رہے ہیں۔ ویسٹ اینڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان نے 129 رنز کی برتری کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تو 6 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی پویلین لوٹ گئے جبکہ دو رنز کے اضافے کے بعد بابر اعظم بھی آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔
Misbah-ul-Haq walks off to a guard of honour from his team-mates. This is how legend career comes to an end. #MisYou #WIvPAK pic.twitter.com/Jr2HaNoNOD
— Raza Mehdi (@SyedRezaMehdi) May 13, 2017
نئے آنے والے بیٹسمین شان مسعود اور یونس خان نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیتے ہوئے مجموعی اسکور کو 57 تک پہنچایا تو 22 ویں اوور کی تیسری بال پر شان مسعود بھی 21 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پڑھیں: ’’ ویسٹ انڈیز 376 رنز کے تعاقب میں 247 پر ڈھیر ‘‘
یونس خان نے الوداعی اننگز میں 73 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 35 رنز اسکور کیے جبکہ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کمان سنبھالی تو وہ بھی 14 گیندیں کھیلنے کے بعد 2 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
A guard of honour from his team-mates for Younis Khan as well at the end of his final Test innings. #MisYou #WIvPAK pic.twitter.com/02vXnx5V6C
— Raza Mehdi (@SyedRezaMehdi) May 13, 2017
چار اوورز کے بعد یونس خان بھی پویلین روانہ ہوئے اور اس طرح پاکستان کے دو مایہ ناز کھلاڑیوں کا کیرئیر اختتام پذیر ہوا۔ اسٹیڈیم میں موجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کرکٹ کے نامور ستاروں کی آخری اننگز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Today may be the last day Younis Khan & Misbah will be seen on the crease representing Pakistan in International Cricket. We will #MisYou pic.twitter.com/QkDpdzV4jP
— Raza Mehdi (@SyedRezaMehdi) May 13, 2017
دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک 90 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے سات کھلاڑی پویلین روانہ ہوچکے ہیں۔