مصباح نے ٹیم میں ایک تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

مصباح نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ کے بعد ٹیم مینجمنٹ میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

مصباح نے اسپن کے شعبے میں محمد نواز اور شاداب کی شراکت کو خاص طور پر مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ میر کو شاداب کے مقابلے میں اسکواڈ میں شامل کرنا مناسب ہوگا۔

اسپورٹس شو میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ میرے خیال میں شاداب کے مقابلے میں نواز اب بھی اچھی بولنگ کر رہے ہیں اگر آپ ان کی گزشتہ 2-3 میچوں کی کارکردگی دیکھیں تو وہ اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کر رہے ہیں تاہم، شاداب کی بولنگ کو دیکھیں تو وہ اتنا اعتماد میں نظر نہیں آرہے۔

مصباح نے کہا کہ جب آپ T20 کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں اور آپ کو اچانک 50 اوور کی کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے تو یہ مشکل ہو جاتا ہے اگر آپ کو یہ تمام مسائل درپیش ہیں تو اسامہ میر آپ کے اسکواڈ میں ایک باؤلر ہے اب وقت آگیا ہے کہ آپ اس کو موقع دیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہر میچ اب کرو یا مرو کا منظرنامہ ہے اب صورتحال یہ ہے کہ ہر کھیل کرو یا مرو کا مقابلہ بن گیا ہے۔