مصباح الحق نے عثمان قادر کو منتخب کرنے کی وجہ بتا دی

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کو دورہ آسٹریلیا کے لیے منتخب کرنے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان قادرکو یہاں کھیلنےکاتجربہ ہےاس لئےانہیں موقع دیا، عثمان قادر کو اپنے لمبے قد کا فائدہ بھی حاصل ہے ، وہ لیگ اسپن کے ساتھ ساتھ گگلی اور فلپر کرنے کی بھی مہارت رکھتے ہیں۔

ہیڈکوچ نے لیگ اسپنر شاداب خان کی فارم کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کچھ عرصےسےآؤٹ آف فارم ہیں، جب کہ عثمان قادر کی صورت میں مزید نوجوان لیگ اسپنرز پر محنت کررہے ہیں اور انہیں بھی موقع دے رہے ہیں تاکہ ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کے بیک اپ کے طور پر بولرز تیار ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ڈیرے، کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں

مصباح الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے ہمارے لیے ایک چیلنج ہوتاہے، آسٹریلیا میں کنڈیشنزمختلف ہوتی ہیں مگر آسٹریلیامیں کرکٹ کوانجوائےکرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیاکی ٹیم کافی مضبوط ہے، نوجوان کھلاڑیوں کےلئےدورہ آسٹریلیاایک اچھاموقع ہے،امیدہےنوجوان کھلاڑیوں کی اچھی کرکٹ دیکھنےکوملےگی۔

چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ یونٹ کوپیس اورباؤنس سےہم آہنگ ہونےمیں وقت لگتاہے، ٹیم ہرشعبےمیں پلان سےکھیلےتونتائج اچھےمل سکتےہیں۔