حافظ آباد : ایک سال قبل یورپ جانے والے نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا، اہلخانہ نے بتایا کہ عبداللہ گزشتہ ایک سال سے ایجنٹوں کی قید میں ہے، آخری بار رابطہ اگست 2022میں ہواتھا۔
تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل یورپ جانے والے نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، اہلخانہ نے بتایا کہ بورےکہنہ کاعبداللہ گزشتہ ایک سال سے ایجنٹوں کی قید میں ہے، عبداللہ پھالیہ کےایک ایجنٹ کے توسط سے 22لاکھ روپےدیکر اٹلی گیا تھا۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ لیبیاپہنچنےپرعبداللہ سےجیب خرچ ڈھائی لاکھ روپے بھی ایجنٹوں نےچھین لئے ، عبداللہ سے آخری بار رابطہ اگست 2022میں ہواتھا۔
لواحقین نے مطالبہ کیا کہ عبداللہ کےساتھ 23افراداوربھی ہیں ، انھیں بازیاب کرایا جائے۔