مچل اسٹارک نے ایک اور بہترین اعزاز اپنے نام کرلیا

مچل اسٹارک

آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، 15 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے والے تیز ترین بالر بن گئے۔

مچل اسٹارک 2.3 اوورز یعنی 15 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے تیز ترین 5 وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے لیکن مچل اسٹارک اب بھی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کی بدولت مچل اسٹارک 400 وکٹوں والے کلب میں شامل ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 100 میچز کھیلنے کا اعزاز انہوں نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا تھا۔

اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ کا جشن مناتے ہوئے مچل اسٹارک نے زبردست کارکردگی دکھا کر 400 وکٹوں والے کلب میں جگہ تو بنائی لیکن ساتھ ہی تیز ترین 5 وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

کیریبین میں جاری ٹیسٹ میچ کے آخری روز اسٹارک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تیسرے اوور کے اختتام تک ویسٹ انڈیز ٹیم کی اہم 5وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

کرک انفو کے مطابق مچل اسٹارک نے محض 15 گیندوں پر پانچ وکٹیں لے کر پچھلاریکارڈ توڑ دیا