ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کے مداحوں کے موبائل فون چوری کرنے والے تین ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق باندرہ پولیس نے ملزمان سے 9 موبائل فون برآمد کر لیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔
1 اور 2 نومبر کی درمانی شب بالی وڈ سُپر اسٹار کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہوئی تھی۔
متعلقہ: شاہ رخ خان کے پاکستانی مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!
شاہ رخ خان کے دیدار اور ان سے اظہارِ محبت کیلیے آئے مداحوں میں سے کچھ کے موبائل فون چوری کر لیے گئے۔ ممبئی پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے حرکت میں آئی تھی۔
درج مقدمے کے مطابق مداحوں میں سے 17 کے موبائل فون چوری ہوئے تھے تاکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 فون برآمد ہوئے۔
ہر سال 2 نومبر کو شاہ رخ خان کے سیکڑوں مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ان کا دیدار اور اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلیے منت کے باہر جمع ہوتے ہیں۔
متعلقہ: شاہ رخ خان نے ’ڈنکی‘ کے دو پوسٹرز جاری کر دیے
شاہ رخ خان جالی سے بنی بالکونی میں آکر مداحوں سے ملتے ہیں۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔