بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشک بچن سے شادی کا دعویٰ کرنے والی ماڈل جھانوی کپور نے ماضی میں اداکار کے گھر کے سامنے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی ماڈل و اداکارہ جھانوی کپور نے ابھیشک اور ایشوریا کی شادی سے ایک دن قبل اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی تھی۔
ابھیشیک اور ایشوریا نے جھانوی کے شادی کے تمام دعوؤں اور انکشافات کو نظر انداز کرتے ہوئے اگلے دن شادی کرلی تھی اور جھانوی کو لوگوں نے دماغی مریضہ قرار دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ جھانوی کپور نے ابھیشیک کے ساتھ فلم ’دس‘ میں کام کیا تھا اور وہ ایک ماڈل بھی ہیں، انہوں نے یہ دعویٰ تھا کہ ابھیشیک نے اپنے چند دوستوں کی موجودگی میں ان سے شادی کی تھی لیکن ان کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
جھانوی نے ایشوریا پر بھی یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے فلم ’امراؤ جان‘ کے دوران ابھیشیک کو ان سے چھین لیا۔
جھانوی کپور ابھیشیک کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروانے تھانے بھی پہنچ گئی تھیں۔
اداکارہ اپنی شکایت اور کٹا ہاتھ لے کر تھانے پہنچیں تو ان کے پاس پولیس افسران کو پیش کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں تھا، لہٰذا یہ مقدمہ تو درج نہ ہوسکا لیکن اداکارہ کے ہاتھ سے بہتا خون دیکھ کر پولیس افسران ان کو آسپتال ضرور لے گئے تھے جہاں انکے ہاتھ پر 32 ٹانکے آئے تھے۔