مودی کی انتہا پسند حکومت نے اپنے ہندو توا ایجنڈے پر گامزن ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مزید 23 ملازمین کو جبری برطرف کر دیا ہے۔
مودی سرکار اس سے قبل بھی کشمیریوں کی جدوجہد جہد آزادی کو سلب کرنے کے لیے انسانیت سوز اقدام کرتی رہی ہے لیکن ان کے جذبہ حریت کو نہ دبا پائی جس کے بعد اب ان کے معاشی قتل عام کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
بی جے پی حکومت نے اپنے اسی مذموم ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے IIOJK کے مزید 23 مزید ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا ہے اور ان کی برطرفی کے لیے جھوٹے جواز تراشے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج سے پانچ سال قبل مودی حکومت نے آرٹیکل 370 اے کا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا تھا جس کے بعد سے قابض بھارتی سرکاری وہاں مسلمانوں کی واضح اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے کئی شرمناک اور غیر منصفانہ اقدامات کر چکی ہے۔