اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ہاوٗس نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی آج سہہ پہرلاہورپہنچ رہے ہیں،وزیراعظم نواز شریف ان کا استقبال کریں گے۔
بھارتی وزیراعظم افغانستان کے دورے پر تھے اور آج انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو فون پرسالگرہ کی مبارک باد پیش کی، مودی نے اپنے ٹویٹرپیغام میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ وزیراعظم میاں نواز شریف سے آج لاہور میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
Looking forward to meeting PM Nawaz Sharif in Lahore today afternoon, where I will drop by on my way back to Delhi.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 25, 2015
Spoke to PM Nawaz Sharif & wished him on his birthday. — Narendra Modi (@narendramodi) December 25, 2015
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے اپنے پہلے دورے کے لئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کا دن منتخب کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے اس دورے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی اہم مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔
نریندر مودی کو رن وے سے ایئرپورٹ کی عمارت تک پینچانے کے لئے خصوصی بلٹ پروف گاڑی کا اہتمام کیا گیا ہے جسے رن وے پر پہنچا دیا گیا ہے۔
لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ
– مودی لاہور میں –
وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ہمراہ جاتی امراء پہنچ چکے ہیں، ہیلی کاپٹر نے شریف میڈیکل سٹی کے کمپاوٗنڈ میں لینڈ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی انکے ہمراہ موجود ہیں اور شریف خاندان کے افراد بھی شریف میڈیکل کمپلکس پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کا استقبال کیا اور معانقہ کیا، وزیراعظم نوازشریف اور نریندر مودی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر رائیونڈ میں میاں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پرشام 4:20 منٹ پر لینڈ کر گیا ہے، پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اعلیٰ حکام اور اہم حکومتی وزراء کے ہمراہ ان کے استقبال کے لئے موجود ہیں، مودی کے ہمراہ 120 ارکان کا وفد بھی ہے۔
یہ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا گیارہ سال بعد پہلا دورہ ہے ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
نریندر مودی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ بذرعی ہیلی کاپٹر جاتی امراء کیلئے روانہ ہوگئے۔
جہاں انہوں نے میاں نواز شریف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کو نواز شریف کی نواسی کئی شادی کی مبارکباد دی۔
دونوں رہنما کچھ دیر ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،
بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی وزیراعظم نوازشریف سے مختصر ملاقات کے بعد جاتی امراء سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہو ئے۔ جہاں سے وہ نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
ایئر پورٹ پر وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے انہیں رخصت کیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور پاکستانی وزیراعظم کی یہ ملاقات ایئرپورٹ تک محدود رہے گی۔
– سشما سووراج کا ٹویٹ –
بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سووراج نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ اسی قسم کے رشتے ہونے چاہئے۔
That's like a statesman. Padosi se aise hi rishte hone chahiyen. https://t.co/dM26am9tWf
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) December 25, 2015
Modis surprise visit to Pakistan a positive move,people of kashmir welcome any opportunity that bring India Pak close,political will1/2
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) December 25, 2015
– وزیراعظم ہاؤس کی تصدیق –
وزیراعظم ہاوٗس کےترجمان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی لاہورآمد کی اطلاع کی تصدیق کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کا طیارہ کچھ دیربعد لاہورمیں لینڈ کرے گا
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی آمد کے موقع پران کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف ان کےاستقبال کے لئے ایئرپورٹ جائیں گے۔
– سیکیورٹی حکمت عملی –
بھارتی وزیراعظم کی پاکستان آمد کی خبر پر پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ہل چل مچ گئی اورفوری طور پراعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔
سیکیورٹی حکمت عملی کے تحت پرانے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پاک فوج اوررینجرز نے سنبھال لی ہےاورسوائے حساس اداروں کہ کسی شخص کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
– نریندرمودی کے ٹویٹرپیغامات –
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا ہے کہ آج شام دہلی واپس جاتے ہوئے وہ پاکستان کے شہر لاہور میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
Looking forward to meeting PM Nawaz Sharif in Lahore today afternoon, where I will drop by on my way back to Delhi.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 25, 2015
– سالگرہ کی مبارک باد –
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو کی ہے اورانہیں ان کی پینسٹھ ویں سالگرہ مبارک باد پیش کی ہے۔
Spoke to PM Nawaz Sharif & wished him on his birthday.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 25, 2015
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیرخارجہ سشما سووراج نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لئےمذاکرات کرنے پر اتفاق رائے کا اظہارکیا تھا۔
پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی وزرائےاعظم
– 25تا 27 جولائی، 1953 –
بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے جولائی 1953 میں پاکستان کا دوروزہ دورہ کیا تھا جس میں پہلی بار دونوں ممالک نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کی تھی۔
– 19تا 23 ستمبر، 1960 –
بھارتی وزیراعظم جواہرلعل نہرو نے سندھ طاس معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کا دوسرا دورہ کیا، دورے کے دوران کراچی، مری ، نتھیا گلی، راولپنڈی اور لاہور میں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔
– 29تا 31 دسمبر، 1988 –
سن 1960 کے 28 سال بعد راجیو گاندھی وہ بھارتی وزیراعظم تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک سمٹ میں شرکت کے لئے پاکستان کادورہ کیا۔ اس دورے میں تین اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے جس میں سب سے اہم ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کا معاہدہ تھا۔
– 16-17جولائی 1989 –
بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کا دوسرا دورہ کیا تاہم دونوں ممالک اندرونی دباوٗ کے سبب کسی مثبت پیش رفت سے قاصررہے۔
– 19-20فروری، 1999 –
بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے لاہور دہلی بس سروس کے افتتاح کے لئے پاکستان کا دورہ کیا۔
– 4تا6 جنوری، 2004 –
بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سارک سمٹ میں شرکت کےلئے اسلام آباد تشریف لائے اور اس دورے میں ہونے والی اہم پیشرفت سے ان کے بعد آںے والے من موہن سنگھ کو تعلقات کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔