اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نریندر مودی بدترین سیاسی اور معاشی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ایک ریاست بن گیا ہے۔
شبلی فراز کا مودی کی جارحانہ پالیسی سے متعلق کہنا تھا کہ مودی بدترین سیاسی اور معاشی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور بھارتی وزیر اعظم توجہ ہٹانے کےلیے خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
India under Modi‘s leadership has become a rouge state. In order to divert attention of its people from worst economic & political problems is indulging in adventurism & destabilising the region.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 21, 2020
خیال رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بھارتی جارحیت سے متعلق کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں سلیپر سیل متحرک کرسکتا ہے۔
وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ بھارت کو پاکستان میں امن نہیں بھاتا، بھارت بالکل نہیں چاہتاکہ پاکستان میں امن ہو۔
انہوں نے کہا کہ بی جےپی سرکار بےپناہ دباؤ میں ہے اور لداخ میں رسوائی پرمودی پرسوالات اٹھ رہےہیں، بھارت پاکستان کےمختلف علاقوں میں سلیپرسیل متحرک کرسکتاہے۔