مودی کا شدت پسند چہرہ ساری دنیا کےسامنے بےنقاب ہوچکاہے، اعجاز شاہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل370 اور 35اے ختم کرنا آر ایس ایس مقاصد پورے کرنا ہیں، مودی کا شدت پسند چہرہ ساری دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورت حال، مودی کے عزائم ہندوتوا سوچ کی عکاس ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو 6 مہینے سے زیادہ ہوگئے، آرٹیکل370 اور 35اے ختم کرنا آرایس ایس مقاصد پورے کرناہیں، مودی کا شدت پسندچہرہ ساری دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں اور حق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور رکھتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ناممکن ہے۔

مودی اب کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ورنہ یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی،وزیراعظم

اس سے قبل کشمیر یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی اب کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ورنہ یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی، مودی اور بھارتی آرمی چیف نےغلطی کی تو 20 کروڑ پاکستانی آخری سانس تک لڑیں گے۔