بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور انہیں اس طرح ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا جو دونوں ملکوں اور دوست عوام کے مفادات کے لیے ہوں۔
اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔