ویڈیو: محمد عامر نے دی ہنڈریڈ میں تباہی مچادی

محمد عامر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ میں تباہ کن بولنگ کی ہے۔

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر نے اول انکریڈیبلز کی نمائندگی کرتے ہوئے برمنگھم فیونکس کیخلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد عامر نے اپنے اسپیل میں دس ڈاٹ بالز کروائیں اور صرف سات رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فاسٹ بولر نے کپتان معین علی اور ڈین موسلے کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹاس جیتنے کے بعد برمنگھم کی ٹیم اول انکریڈیبلز کی بولنگ کے آگے بے بس دکھائی دی اور 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ 19 گیندیں باقی تھیں۔

رشی پٹیل 25، بینی ہویل 24 اور جیکب بیتھل 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی برمنگھم فیونکس کی نمائندگی کرنا تھی لیکن پی سی بی کی جانب سے انہیں این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

معین علی نے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔