محمد نواز نے اپنے پسندیدہ آل راؤنڈر کا نام بتا دیا

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اپنے پسندیدہ آل راؤنڈر کا نام بتا دیا۔

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یووراج سنگھ ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

محمد نواز نے کہا کہ یوراج ہمیشہ ان کے یلے ایک تحریک رہے ہیں، وہ میرے پسندیدہ آل راؤنڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سیریز کے دوران کسی چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور آگے بڑھتے ہوئے اپنی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ پورے کیریئر میں زیادہ تر نئی گیند سے بولنگ کی ہے اس لیے اس سیریز میں بھی میرے لیے مشکل نہیں تھی۔

یہ پڑھیں: تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز جیت لی

محمد نواز نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 53 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

صائم ایوب نے سیریز میں دوسری نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمر جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شائے ہوپ الیون 190 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی، ایلک ایتھانازے نے 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، شیرفین ردرفورڈ نے 35 گیندوں پر 51 رنز بناسکے لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔