محمد رضوان کے شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل

محمد رضوان

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر محمد رضوان کے شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز  448 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی جس کے بعد بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنالیے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 165 رنز درکار ہیں۔

وکٹ کیپر مشفیق الرحیم 51 اور لٹن داس 31 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تاہم تیسرے روز کے پہلے سیشن میں محمد رضوان نے نسیم شاہ کی گیند پر ذاکر حسن کا شاندار کیچ تھام کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

ذاکر خان 12 رنز بنا کر نسیم شاہ گیند پر محمد رضوان کے شاندار کیچ کی بدولت پویلین لوٹ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آف سائیڈ پر جاتی بال کو ذاکر خان نے کھیلا گیند سیدھی پہلی سلپ میں جارہی تھی لیکن رضوان نے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں 448 رنز بنائے، سعود شکیل اور محمد رضوان نے شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں، بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔