ویڈیو: رضوان کا نوجوان بولر کو تحفہ

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پریکٹس کرانے کیلئے آئے بچے کو خوش کر دیا۔

ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان نے آف اسپنر عبدالہادی کو اپنے جوتے تحفے میں دے دیے۔ نیٹ پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی وہاں موجود تھے۔

نوجوان اسپنر کا کہنا ہے کیمپ میں رضوان نے ان کا حوصلہ بڑھایا میری بولنگ دیکھ کرانہوں نے جوتے تحفے میں دیے۔ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔

کہا جارہا ہے کہ محمد رضوان نے نیٹ بولرز کو چیلنج دیا تھا کہ وہ انہیں آؤٹ کریں گے تو انعام دیا جائے گا۔ آف اسپنر بھی ان بولرز میں شامل تھے جنہوں نے رضوان کو بولنگ کی لیکن کوئی بھی بولر آؤٹ نہ کر سکا۔

رضوان نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے شوز بطور تحفہ دے دیے۔