پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری کا افسوس ہے ان کی کمی محسوس ہوگی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ سے قبل محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑی کافی باصلاحیت ہیں، کوشش ہوگی ٹی 20 کی طرح ون ڈے سیریز بھی جیتیں۔
انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم نے ٹی 20 سیریز میں زبردست بولنگ کی، ابرار احمد بھی اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ پڑھیں: ویسٹ انڈیز اگر پاکستان سے ون ڈے سیریز ہارا تو کیا ہوگا؟
محمد رضوان نے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں کامیابی سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا، ہماری ون ڈے کی ٹیم کافی متوازن ہے، دو دن میں مختلف کنڈیشن میں کھیلنے کی پریکٹس کی۔
کپتان نے کہا کہ سیریز میں شاہین، نسیم، حسن علی اور فہیم اشرف کا اہم کردار ہوگا، حسن نواز پچھلے ایک سال سے بہترین فارم میں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا۔
دوسرا میچ 10 اگست اور تیسرا اور آخری ون ڈے 12 اگست کو شیڈول ہے۔