محمد شامی نے جنوبی افریقی ٹیم کا مذاق اڑا دیا

شامی

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے 83 رنز پر ڈھیر ہونے پر جنوبی افریقی ٹیم کا مذاق اڑا دیا۔

گزشتہ روز بھارت نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک کی خطرناک ٹیم جنوبی افریقہ کو بھی باآسانی زیر کرتے ہوئے 243 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 28ویں اوور میں 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویرات کوہلی کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی نے جنوبی افریقی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’ہر بار 400 پار کرنے والوں کا حال دیکھو۔‘

واضح رہے کہ محمد شامی نے ورلڈ کپ کے 4 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بھارتی بولر بھی بن گئے ہیں۔