محسن داوڑ نے حکومت مخالف اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کر لیں۔
پی ڈی ایم کو دھچکا لگ گیا، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پی ڈی ایم کےجلسوں اور اجلاسوں میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کر دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں محسن داوڑ نے لکھا کہ قریبی رفقا اور دوستوں سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
I would like to announce that I will no longer be participating in PDM’s jalsas and meetings. I have come to this decision after detailed consultations with my colleagues, friends and supporters. 1/6
— Mohsin Dawar (@mjdawar) November 25, 2020
محسن داوڑ نے کہا کہ آئندہ پی ڈی ایم کے جلسوں اوراجلاسوں میں شریک نہیں ہوں گا البتہ پی ڈی ایم کے موقف کی حمایت جاری رکھوں گا۔
چند روز قبل پی ڈی ایم کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر اختلاف سامنے آیا تھا اور دونوں میں نوک جھونک ہوئی تھی۔