محسن گیلانی نے ساس، بہو کی لڑائی کی اہم وجہ بیان کردی

محسن گیلانی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے ساس، بہو کی لڑائی کی اہم وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سینئر اداکار محسن گیلانی نے شرکت کی اس دوران انہوں نے ساس، بہو کے رشتے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکار نے کہا کہ زیادہ تر ایسے واقعات مڈل کلاس طبقے میں ہوتے ہیں، ایسے موقع پر سسر اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں کرنا بھی چاہیے، وہ ہمیشہ بہو کے ساتھ ہوتے ہیں، بیوی کو سمجھاتا ہے کہ اس طرح نہ کرو۔

محسن گیلانی نے کہا کہ یہ معاملہ صرف اس وجہ سے حل ہوسکتا ہے جب بہو کو بیٹی سمجھا جائے، اگر بیٹی بن کر بہو خدمت کرتے رہے تو وہ آہستہ آہستہ جگہ بنالیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا رشتہ احترام کا ہے اگر دونوں ایک دوسرے کے احترام کررہے ہیں تو جھگڑے کی وجہ ہی نہیں ہوگی۔

اداکار نے کہا کہ مائیں اپنے بیٹوں کی شادی کرنے میں جلدی نہ کریں، جب شادی ہوکر بہو آتی ہے تو ساس کو لگتا ہے میرا بیٹا مجھے سے چھن گیا ہے، دوسری جانب بیٹی کی ماں سے کہتی ہے کہ کوشش کرنا الگ گھر لے لینا اور جب بیٹی الگ گھر کی سوچ لے کر جاتی ہے تو پھر مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بیٹا اپنی بیوی کو زیادہ وقت دیتا ہے تو بیٹے کی ماں کو لگتا ہے اس کا بیٹا اس سے دور ہوگیا ہے تو اس طرح کی سوچ بھی لڑائی کی وجہ بن جاتی ہے۔