کراچی: پاکستانی اداکارہ منال خان کو اُن کے شوہر احسن محسن اکرام نے شادی کا زبردست تحفہ دیا۔
دو روز قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ منال خان کی رخصتی گیارہ ستمبر کو ہوئی، بارات کی تقریب میں اہل خانہ سمیت شوبز ستاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
بارات میں ویسے تو بہت سی شوبز شخصیات نے شرکت کی مگر اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کا بہت زیادہ چرچا ہوا۔
مزید پڑھیں: ’تم نکاح پڑھا لو‘ منیب بٹ کی دلچسپ ویڈیو وائرل
یہ بھی پڑھیں: منال کی شادی میں شرکت، اقرا اور یاسر توجہ کا مرکز کیوں بنے؟
رخصتی کے عین وقت یاسر حسین نے محسن اکرام سے وعدہ بھی لیا کہ وہ منال خان کا خیال رکھیں گے۔
Ahsan Mohsin gifts a beautiful jewellery set to wife Minal Khan🤩 #AhsanMohsinIkram #MinalKhan pic.twitter.com/VqUePLUqzf
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) September 12, 2021
محسن رخصتی کے وقت گاڑی خود ڈرائیو کر کے لے کر گئے، انہوں نے راستے میں اپنی اہلیہ کو قیمتی جیولری تحفے میں دی۔
منال خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی اور اپنا نام منال خان سے منال احسن تبدیل کرلیا۔
انسٹاگرام پر شادی کے بعد اپنی پہلی پوسٹ میں انہوں نے بارات کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ عروسی لباس زیب تن کی ہوئیں تھیں۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر احسن محسن سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اب آپ باضابطہ طور پر ہمیشہ کے لیے میرے ہو۔‘