وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔
ماں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیغام جاری کیا ہے انہوں نے پیغام میں لکھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محبت کسی مخصوص دن سے بالاتر ہے، دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے، پیار، خلوص، شفقت جیسے جذبوں میں گوندھے اس رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ماں کی گود میں سر رکھ کر باتیں کرنے، سونے میں جو سکون ملتا ہے وہ کہیں نہیں ملتا، وہ سکون دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہوسکتا، اللہ تعالٰی نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ والدہ مرحومہ کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس کرتا ہوں، والدہ کی خوبصورت یادیں اور دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں، تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔