اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان میں معصوم لوگوں کاقتل سفاکیت کی انتہا ہے، دہشت گردی کے حقائق ثبوت کے ساتھ سامنےلائیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، دشمن منصوبے کےتحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہےلیکن بلوچستان میں امن کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائےگا ، دہشت گردوں اورسہولتکاروں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملے گی۔
انھوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کےساتھ رابطےمیں ہوں، امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے مؤثراقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں شہید افراد کے لواحقین کےغم میں شریک ہیں، کوئی سمجھتا ہے دہشت گردی سے قوم کےغیرمتزل عزم کوشکست دے گا تویہ بھول ہے، دہشتگردی کےمکمل خاتمےتک جنگ جاری رہےگی، بلوچستان میں امن وامان کومستقل بنیادوں پرمانیٹرکیا جا رہا ہے۔