جو بھی شخص یا تنظیم ریاست کیخلاف بندوق اٹھائے وہ دہشت گرد ہے، محسن نقوی

محسن نقوی

اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص یا تنظیم ریاست کیخلاف بندوق اٹھائے وہ دہشت گرد ہے،موقع دےرہےہیں کہ ہتھیار ڈال دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے علما و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس آگ میں ہمیں دھکا دیاجارہاہے اس سے نکلنا ہے ، سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہمیں مل کر دہشتگردی کرنےوالوں کا راستہ روکنا ہے

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست کیخلاف بندوق اٹھانےوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جوبھی شخص یاتنظیم ریاست کیخلاف بندوق اٹھائےوہ دہشتگردہے، ریاست ،آئین اورقانون کومانیں اورہتھیارڈال دیں، آج ہم ان لوگوں کوموقع دےرہےہیں کہ ہتھیارڈال دیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم کچھ دنوں بعدہرصوبےمیں جائیں گےوزرااعلیٰ سےملاقاتیں کرینگے، یہی پیغام صوبائی حکومتوں سےبھی لیناچاہیں گے ، ہم آصف زرداری کےپاس بھی جائیں گےان سےبھی یہی پیغام آئےگا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور مذہبی امورمل کر دن رات کام کریں گے، دہشتگردی روکنےکیلئے آپ کی تجاویزپرعمل کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ہمارامشترکہ پیغام ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہیں، ریاست کی رٹ کو مانناپڑےگا،۔