اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ صدرِ،وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا ہمیں علم ہے کہ صدرِ،وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واضح طور پر کہہ چکا ہوں صدر سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، نہ ہی ایسا کوئی خیال موجود ہے، صدرِ آصف زرداری کا مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور باوقار تعلق ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صدر مملکت نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے،وہ ایسا کیوں کر رہا ہے اور اس پروپیگنڈے سے کسے فائدہ پہنچے گا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی واحد توجہ پاکستان کی طاقت اور استحکام پر ہے، کسی اور چیز پر نہیں، دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر جو چاہو کرو، ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کیلئے جو بھی ضروری ہوگا کریں گے۔
We are fully aware of who is behind the malicious campaign targeting President Asif Ali Zardari, Prime Minister Shahbaz Sharif, and the Chief of Army Staff. I have categorically stated that there has been no discussion,nor does any such idea exist,about the President being asked…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10, 2025