سابق قومی کپتان معین خان نے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انتہائی قابل کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے بارے میں اہم پیشگوئی کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو موجودہ دور کا انتہائی قابل کھلاڑی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت قابل ہیں انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں۔
معین خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ پاکستانی ہونا چاہیے۔ عامر بہترین کھلاڑی ہیں، ضرورت ہو تو ٹیم میں شامل کیا جائے۔