پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل میں کہا ہے کہ آج مبارک دن ہے قوم کو بڑے فتنے سے نجات مل گئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آج پی ڈی ایم قیادت کا اہم سربراہی اجلاس ہوا ہے آج قوم کے لیے اچھا دن ہے ایک بہروپیے کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے بدتہذیبی کاماسٹرمائنڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا.
انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک سے ملنے والے تحائف کو بیچنا باعث شرم ہے عمران نے اپنے دور میں ملکی معیشت کو دلدل میں دھنسا دیا تھا عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے اسحاق ڈار دن رات کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بہروپیے کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ابھی مزید حقائق عوام مے سامنے آئیں گے۔ الیکشن سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انشا اللہ عام انتخابات وقت پرہوں گے۔