شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ کی ساتھی آرٹسٹ حسن رضوی کے ساتھ تامل گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومل شیخ اور حسن رضوی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں تامل گانے ’آس کوڑا‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے ڈانس کو ’دیسی‘ لکھا جبکہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں مومل شیخ اور حسن رضوی گھر کی چھت پر رقص کررہے ہیں۔
شوبز شخصیات نے مومل شیخ اور حسن رضوی کے انداز کی بھی تعریفیں کیں لیکن صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے ان سے سوال کیا کہ ان کا ڈانس کہاں سے اور کیسے دیسی ہے؟
اسی طرح کچھ صارفین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے ہندووں اور پاکستان کے مسلمانوں میں کوئی فرق نہیں۔
کچھ افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ مومل شیخ نے ڈانس اچھا کیا ہے لیکن انہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ آس کوڑا گانے کو چند ماہ قبل آسٹریلوی نژاد تامل گلوکار نے ریلیز کیا تھا اور گانا دنیا بھر میں مقبول ہوا، یوٹیوب چینل پر اس گانے کو 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاسکتا ہے۔