اداکارہ مومنہ اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ہاتھ کی چائے کوئی نہیں پی سکتا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا کہ انہیں چائے پینا بہت پسند ہے لیکن کوئی ان کے ہاتھ کی چائے پی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جب سے کام کے سلسلے میں کراچی آئی ہوں ہر وقت چائے پینے کی عادت ہی ہوگئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جب کچھ کرنے کو نہیں ہوتا تو چائے چاہیے ہوتی ہے لیکن اگر چائے بنانی پڑ جائے کوئی اسے پی نہیں سکتا ہے۔
مومنہ اقبال نے بتایا کہ میں جتنی بھی اچھی چائے بنانے کی کوشش کرتی ہوں مجھ سے بہت بری بنتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں سوہائے علی ابڑو، علی رضا، فیروز قادری، اسما عباس، لیلیٰ واسطی ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مرینہ خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی منفرد کہانی ثروت نذیر نے لکھی ہے جبکہ اسے ہر جمعہ اور ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔