اربوں روپے کی منی لانڈرنگ پکڑی گئی

منی لانڈرنگ

ایف بی آر آڈٹ حکام نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل سیکٹر میں  9.7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی ہے۔

اے آر وائی کو ملنے والی دستاویز کے مطابق  ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ چوہدری ذوالفقار کی سربراہی میں بڑا ایکشن کیا گیا ہے جبکہ  ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ شیراز احمد نے کارروائی کی، دستاویز کے مطابق  پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے9.7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی۔

دستاویزکے مطابق  اسٹیل سیکٹر میں31 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کا اسکینڈل سامنا آیا  ہے۔  اسٹیل سیکٹر کے  9 امپورٹرز کو نوٹس بھیجے گئے، جن میں میٹل ٹاس، یونیٹی ری سائیکلنگ، میٹریل ہاؤس، فارنکس آئیکان، میٹرو پولیٹن، حسنین انٹرنیشنل، خلیج ٹریڈنگ، ایچ بی اینڈ سنز اور الحدید اسٹیل شامل ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ اسٹیل کے9 امپورٹرز نے اپنی مالیتی حیثیت سے زیادہ اسٹیل کی امپورٹ ظاہر کی۔