بندر ایک ایسا جانور ہے جو شرارت سے باز نہیں آتا، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سڑک پر گھومنے والے بندر نے بلی کا وہاں سے گزرنا عذاب کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو دیکھ کر آپ کو غصہ تو آئے گا لیکن کیا کیا جائے کہ بندر تو بندر ہی رہے گا،ریاض کے السلی محلے کی یہ ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بندر ایک بلی کا تعاقب کررہا ہے، بلی جب اپنی جان بچانے کے لیے درخت پر چڑھی تو بندر نے اسے وہاں سے بھی اتارلیا۔ بلی نے اپنی تمام تر پھرتی استعمال کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش بھی کی لیکن بندر نے دوڑ کر اسے دوبارہ قابو میں کرلیا۔
فيديو | عضو المركز الوطني لتنمية الحياة الفطرية د. إبراهيم عارف: حادثة اعتداء قرود البابون في أحد أحياء الرياض نتيجة عمليات بيع واقتناء غير نظامية #الإخبارية pic.twitter.com/YqPGmDMBDm
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) September 5, 2023
یہ ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی گئی ہے۔ پوسٹ ہونے کے بعد سے اب تک اسے ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس ویڈیو کو بہت سے لائکس اور کمنٹس بھی ملے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس پر تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بندر خطرناک ہوتے ہیں، یہ پالتو بندر نہیں ہیں۔ آبادی میں کیا کر رہا ہے۔
جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کے عہدیدار نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ریاض میں موجود بندرغیر قانونی کاروبارکا نتیجہ ہے، فیلڈ ٹیمیں السلی محلے میں گھومنے والے بندروں کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہیں۔