منکی پاکس کی علامات کیا ہیں؟ ہو جائے تو کیا کیا جائے؟

منکی پاکس

اسلام آباد : وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے منکی پاکس کے پھیلاو، علامات اور تشخیص کے حوالے سے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا منکی پاکس کی جنوبی افریقہ کے انسانوں میں تشخیص 1970میں ہوئی، وزیراعظم کی زیرصدارت ایم پاکس سے متعلق اجلاس ہوا۔

ملک مختاراحمد نے بتایا کہ کے پی حکومت نےٹیسٹ کیاتوایم پاکس پوزیٹونکلا، آج تک دنیامیں99ہزارلوگوں میں ایم پاکس پوزیٹو نکلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم پاکس کی تشخیص کرناتھوڑاسامشکل ہے، اس کی علامات میں بخار،جسم میں درد،غدودوں کا بڑھ جانا شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اگرکسی میں علامات ظاہرہوں تو اسے آئیسولیٹ ہوناچاہیے، آپ کسی ایم پاکس مریض کےپاس دیرتک بیٹھےرہیں توآپ کوبھی ہوسکتاہے، ایم پاکس کی ٹریٹمنٹ ہےکہ مریض کوآئیسولیٹ کر دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی فیملی ممبرمیں علامات آتی ہیں توآئیسولیٹ ہوجاناچاہئے، پیراسٹامول بخارکی صورت میں کھائیں۔

ملک مختاراحمد نے بتایا کہ ٹیسٹنگ لیبارٹریز،کٹ اورادویات کےحوالےسےبریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو ایئرپورٹس اور بارڈر پر انتظامات کےحوالے آگاہ کیاگیا۔

انھون نے کہا کہ ایئرپورٹس پرکہہ دیاگیاہےجوبھی باہرسےآرہےہیں انہیں چیک کیاجائے، جن کےپیارےٹریول کرکے باہر سے آرہےہیں ان پرنظررکھیں،ان میں علامات ہیں توآئیسولیٹ کردیں۔

کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک ایم پاکس کے11کیس رپورٹ ہوئے، ان میں سےایک کا انتقال ہوالیکن اسے ایچ آئی وی ایڈزتھا، جن لوگوں میں یہ علامات ہونگیں انہیں فوری رپورٹ کیاجائےگا اور اس مریض کا مکمل فالواپ رکھاجائےگااورٹریولنگ ہسٹری دیکھی جائےگی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں4کےپی میں3کیسزپازیٹوآئےہیں، اسلام آبادمیں2ایک بلوچستان اورایک سندھ کاکیس ہے، زیادہ تر جو پازیٹو آئے وہ گلف ممالک سےآئےتھے، ڈبلیوایچ اونے ابھی تک کووڈٹائپ کی کوئی ایمرجنسی نافذنہیں کی۔

وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کےپاس ایک ہزارٹیسٹ کٹ موجودہیں، عام لیب سےایم پاکس کاٹیسٹ نہیں کرایا جاسکتا بائیو سیفٹی کاخیال رکھنا ہوتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کوروناہواکےذریعےپھیل رہاتھاایم پاکس ہواسے نہیں پھیلتا، ایم پاکس مختلف وائرس ہے اس کا کورونا سےکوئی تعلق نہیں۔