فری لانسرز کیلئے ماہانہ والٹ کی حد بڑھا دی گئی

کراچی: اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے قوائد پر نظرثانی کی ہے۔

واضح رہے کہ پرانےضوابط سےڈیجیٹل مالی خدمات کےاداروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق قوائد پر نظرثانی سے پاکستان میں ڈیجیٹل مالی خدمات کو فروغ ملےگا، ای ایم آئیز کو نابالغ افراد اور فری لانسرز کیلئے ماہانہ والٹ کی حد بڑھانےکی اجازت مل گئی۔

اسٹیٹ بینک نے فن ٹیک کمپنیوں کو ایسکرو اکاؤنٹ، سرحد پار ترسیلات کی بھی اجازت دیدی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں 4 الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن فعال اور 6 لائسنس لینےکے مراحل میں ہیں۔ پاکستان میں اب تک 16لاکھ الیکٹرانک منی والٹس کھل چکے ہیں جس میں 2 ارب روپےمالیت کی ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں۔