پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری

پاکستان موڈیز

اسلام آباد : پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مثبت سے مستحکم کر دیا ہے اور کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کردی گئی۔

ریٹنگ کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آؤٹ لک بھی مثبت سے مستحکم کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت، بیرونی بفرز اور مالیاتی استحکام کو بھی ریٹنگ میں بہتری کی وجوہات کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔

موڈیز نے مزید کہا کہ ملک کی ایکسٹرنل پوزیشن میں بہتری اور مضبوط مالی صورتحال کی وجہ سے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ممکن ہوا، جو پاکستان کی مالی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : موڈیز نے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک کو مثبت قرار دیدیا

خیال رہے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات سے بیرونی قرضوں کی پوزیشن بہتر ہوئی، جس سے بیرونی قرضوں اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید بہتری کا امکان ہے۔ پاکستان کی بیرونی پوزیشن مسلسل مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

اس سے قبل مارچ میں ریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے منظرنامے کو مستحکم سے مثبت قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی ایجنسی کا کہنا تھا کہ مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے، مثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے۔