مومل خالد نے راکھی ساونت کی نقل اتارلی، ویڈیو وائرل

مومل خالد

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد کی راکھی ساونت کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومل خالد نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی نقل اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مومل خالد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں کتنا سدھر گئی ہوں۔‘

ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے مومل کہتی ہیں کہ ’جھاڑو موٹا ہے میرا ہاتھ چھوٹا ہے، مجھے چکر آرہا ہے، میں نے جھاڑو مارا، میں نے بستر کیا، میں نے اگلے سات جنموں کا کام کرلیا ہے بگ باس۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں اتنا سدھر گئی ہوں مجھے خود کو خود پر یقین نہیں ہورہا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے یہ بات متنازع رئیلٹی شو میں بگ باس میں شرکت کے موقع پر کہی تھی۔

مومل خالد نے چند ماہ قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر عثمان پٹیل، بیٹے محمد صالح کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی مومل خالد نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ ملائیشیا سے ویڈیو، تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

مومل خالد متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں جانے کیوں، رنگ لاگا، گڑیا رانی، تم یاد آئے ودیگر شامل ہیں۔