کراچی والوں کا کوئی پرسان حال نہیں، رواں سال 100 سے زائد شہری اسٹریٹ کرائم کے دوران جان سے گئے

کراچی : شہر قائد میں رواں سال سو سے زائد شہری اسٹریٹ کرائم کے دوران اپنی جان گنوا چکے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جگہ جگہ ناکے اور شاہین فورس اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے بھی تعینات لیکن سندھ حکومت کے تمام دعوے اور تمام کوششیں بے سود ثابت ہورہی۔

کراچی کے شہری دن رات لٹ رہے ہیں، اے آر وائی نیوز کے نمائندے نذیر شاہ نے بتایا کہ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک رواں سال سو سے زائد شہری اسٹریٹ کرائم کے دوران اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

کوئی پرسان حال نہیں ، صورتحال کتنی گھمبیر ہوچکی ہے، کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹا کو قتل کردیا کردیا۔

فرار ہونے والے ملزمان پر شہری نے فائرنگ کی تو شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کیا، جس سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ڈاکو اپنے ساتھی سمیت لوٹ مار کررہا تھا کہ اس دوران پولیس پولیس اہلکار پہنچے۔

ملزمان اورپولیس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا, مارے جانے والا ڈاکو تیس مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔