لیبیا کی جیل میں 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

لیبیا کی جیل

اسلام آباد : لیبیا کی جیل میں 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، پاکستانیوں نے کچھ عرصہ میں غیرقانونی طورپراٹلی جانےکی کوشش کی تھی۔

ملک کی بدحال معاشی صورتحال اور بڑھتی بے روزگاری کے باعث پاکستانی نوجوانوں میں بیرون ملک جانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، اچھےمستقبل کی تلاش میں یورپ جانے کے خواہشمند تین ہزار سے زائد پاکستانیوں کو لیبیا کی جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا۔

جیل کی سختیاں برداشت کرتے پاکستانیوں نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے خدا کے لیے کوئی ایجنٹ مافیا پربھروسہ نہ کرے، پچیس پچیس لاکھ دے کر آئے تھے، اب واپس گھر جانےکیلئےنونولاکھ روپے مانگے جارہے ہیں۔

پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ایک وقت کاکھاناملتاہے، گنداپانی پینا پڑتا ہے، جیل میں پندرہ سے زیادہ پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں، وزیراعظم سےاپیل ہے ہماری وطن واپسی کیلئے اقدامات کریں۔

لیبیاکی جیل میں قیدپاکستانی کے بھائی احسان اللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرےبھائی امان اللہ کوگرفتارہوئے1ماہ سےزائدہوگیا ، ایجنٹ عثمان کا تعلق حافظ آباد سے ہے، جو بیرون ملک فرار ہے۔