پاکستان کیخلاف جنگ میں 4 بھارتی پائلٹ سمیت 250 سے زائد فوجی ہلاک ہونے کا انکشاف

پاکستان کیخلاف جنگ آپریشن سندور

آپریشن سندور بھارت کے لیے کلنک کا ٹیکہ بن گیا، جنگ کے دوران 4 بھارتی پائلٹ ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ صرف ایل اوسی پر250 سے زائد فوجی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکتیں تسلیم نہ کرنے پر شدید اندرونی دباؤ کا شکارہے، بھارت پہلے جانی نقصان سے انکار کرتا رہا تاہم دباؤ بڑھا تو سب تسلیم کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت کو بڑا جانی نقصان ہوا، صرف ایل اوسی پر 250 سے زائد فوجی مارے گئے۔ہلاکتوں میں انڈین ایئر فورس یونٹ کے سات فوجی بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 10 انفینٹری بریگیڈ کے جی ٹاپ میں بھارت کے 5 اہلکار ، ہیڈکوارٹر 93 انفینٹری بریگیڈ میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے انکشاف کیا تین رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت چار پائلٹس بھی ہلاک ہوئے جبکہ آدم پورایئربیس پر مارے گئے جدید ایس400 دفاعی نظام کے 5 آپریٹرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : انڈیا کے خلاف پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کا مہارت سے استعمال کیا، بھارتی نائب آرمی چیف

ادھم پور ایئربیس پرایئر ڈیفنس یونٹ کے 9 بھارتی اہلکار ، راجوڑی میں 2 ، اڑی میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

12 انفنٹری بریگیڈ اڑی، پٹھان کوٹ اور اُدھم پورمیں بھی بھارت کو بھاری نقصان ہوا تاہم بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لئے آج تک جانی نقصان چھپاتی رہی۔

بھارتی حکومت اور فوج پر دباؤ بڑھا تو اعزازت دینے کے لئے فہرست تیار کرنا پڑی اور بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکتوں پرشدید دباؤ کی وجہ سے اب سو سے زائد فوجیوں کوایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف سمیت متعدد اہلکار پاکستان سے شکست کا اعتراف کرچکے ہیں۔

بھارت پہلے جانی نقصان سے انکار کرتا رہا لیکن بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکتوں پرشدید دباؤ کی وجہ سے اب سو سے زائد فوجیوں کو ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔