قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل کا کہنا ہے کہ کیچ کسی سے بھی چھوٹ سکتا ہے یہ کھیل کا حصہ ہے۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے اعتراف کیا کہ بھارت میں بولرز کو دونوں جانب سے دباؤ بنانا پڑتا ہے ہم ایسا نہیں کرپارہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی چار دن سے وائرل انفیکشن کا شکار رہے، شاہین صرف ایک ٹریننگ یشن میں حصہ لے سکے لیکن ان کا دوبارہ فارم میں آنا خوش آئند ہے۔
اے سپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اسامہ میر ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا تھا، اورپہلے ہی میچ میں اس سے کیچ ڈراپ ہوگیا۔
سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اگر اس سے غلطی ہوئی کیچ ڈراپ ہوا، تو اس وقت اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تھی، پوری ٹیم خاص طور پر اسکیپر کو اس کے پاس جانا چاہیے تھا اسے کم بیک کرنا چاہیے تھا، اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تھی۔
وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ ’ اسامہ میر ایک عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، انگلینڈ کے خلاف اس نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، یہ کپتان کا کام نہیں اسے بتانا چاہیے کہ وہ کس سائیڈ بہترین فیلڈنگ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ میچ میں اسامہ میر نے شاہین آفریدی کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا تھا، جس کے بعد وارنر نے 163 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔