کراچی : مورو میں قوم پرست تنظیم کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مورو میں قوم پرست تنظیم کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاوٴ گھیراوٴ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی۔
.ہنگامہ آرائی میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت اظہر لغاری کے نام سے ہوگئی، اظہر لغاری کو ایس ایم جی اٹھا کر ہنگامہ ارائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اظہر لغاری ولد نبی بخش نیلے شلوار قمیض پہن رکھے تھے، شرپسند کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں : مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ کے گھر کو آگ لگادی
ہنگامہ آرائی کے دوران وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کے گھر کو بھی آگ لگائی گئی تھی۔
آئی جی سندھ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم بنائی تھی،،تحقیقاتی ٹیم واقعے میں ملوث ایک ملزم عرفان لغاری کی پہلے ہی شناخت کر چکی ہے۔
تحقیقات ٹیم کو سات روز میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرنی ہے۔