مراکش کی ویمنز ٹیم نے بھی فٹبال ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی۔
مراکش کی اٹلس شیرنی نے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی مراکش کی نیشنل ٹیم نے کولمبیا کو شکست دے کر اور جرمنی کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد قوم کو سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔
المستحيل ليس مغربيا 🇲🇦🤯
𝐑𝐨𝐚𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐩𝐫𝐢𝐝𝐞 𝐟𝐨𝐫 𝐨𝐮𝐫 𝐋𝐢𝐨𝐧𝐞𝐬𝐬𝐞𝐬#DimaMaghrib #OneGameOneFamily #AtlasLionesses pic.twitter.com/TEpTEyESh3
— Équipe du Maroc (@EnMaroc) August 3, 2023
ٹیم کی اسٹار اسٹرائیکر روزیلا آیانے نے جمعرات کی کامیابی کو "ایک ناقابل یقین جیت” اور "شاندار ٹیم کی کوشش” قرار دیا۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے آیانے نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آتے ہوئے ہم جانتے تھے کہ گروپ سے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگا لیکن ہم نے مل کر کام کیا اور مراکش کے لیے کچھ خاص حاصل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ رقم کرتے رہنا حیرت انگیز ہے ہمارا ورلڈ کپ کا سفر جاری ہے اور اب ہماری توجہ اگلے راؤنڈ میں فرانس سے مقابلے پر ہے۔
مراکش کے شائقین نے کھلاڑیوں اور ان کے شاندار سفر پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔