ماسکو نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خبردار کرتے ہوئے فریقین سے تنازع میں پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ہمارے لیے انتہائی تشویشناک ہے صورتحال ہر روز تیزی سے خراب ہو رہی ہے تناؤ بڑھ رہا ہےاور غیرمتوقع طور پر بڑھ رہا ہے۔
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کا مقابلہ کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہا ہے، جو اکتوبر میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اپنے اتحادی حماس کی حمایت میں اس کے ساتھ مسلسل فائرنگ کے تبادلے میں مصروف ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران، حزب اللہ نے اپنے مواصلاتی نظام پر دو حملے کیے ہیں جن کا الزام وہ اسرائیل پر عائد کرتا ہے، جب کہ اسرائیل نے اپنی سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے۔