مودی کے ہندوستان میں مساجد نذر آتش، امام مسجد شہید

بھارت میں مسلمان ایک بار پھر انتہا پسند مودی سرکار کے نشانے پر ہیں دو مساجد کو نذر آتش اور مسمار جب کہ امام مسجد کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان میں ایک بار پھر مسلمان انتہا پسند مودی سرکار کے نشانے پر ہیں۔ مختلف علاقوں میں تین مساجد کو نذر آتش اور مسمار کرنے کے ساتھ ایک مسجد کے امام کو شہید کر دیا گیا ہے۔

بی جے پی کے انتہا پسندوں نے ہریانہ میں مسجد کو آگ لگا دی گئی اور امام مسجد کو شہید کر دیا گیا۔ ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں بھی بی جے پی کےغنڈوں نے مسجد کو غیر قانونی قرار دے کرنذر آتش کر دیا۔

انتہا پسندوں نےعلاقے میں جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کیا اور  متعدد گاڑیوں کو آگ لگائی۔ مسجد اور مدرسے کو  مسمارکرنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے علاقے میں کرفیو لگا دیا۔ مودی سرکار کی فرقہ وارانہ تشدد کی آگ میں 2 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

ماضی میں بھی مودی سرکار مذہبی اقلیتوں کے حقوق پامال کرتی رہی ہے۔ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور نئی دہلی میں مسجد اکھونجی کا انہدام بھارت کی فسطائیت کا ثبوت ہے۔