امریکا کی ریاست اوہائیو میں سنگ دل ماں اپنی نومولود بچی کو گھر میں ایک ہفتے کیلیے اکیلا چھوڑ کر چھٹیاں منانے چلی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ کرسٹل کینڈیلاریو 16 ماہ کی بچی کو گھر میں لاک کر کے چھٹیاں منانے گئی تھیں اور جب وہ واپس آئیں تو انہیں بیٹی کی لاش ملی۔
عدالت نے ماں کو بیٹی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔
مذکورہ واقعہ اُس وقت سامنے آیا جب کلیولینڈ پولیس کو 16 جون کے روز ایک کال موصول ہوئی کہ گھر میں بچی کی لاش پڑی ہے۔
جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو دیکھا تو وہ ہلاک ہو چکی تھی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمہ بچی کو ڈیٹرائٹ اور پورٹو ریکو جانے کیلیے گھر میں اکیلا چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق بچی کی جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، بچی تقریباً 10 دنوں تک گھر میں اکیلی بند تھی۔