میری بیٹی جیل میں زیادہ محفوظ ہے، والدہ صنم جاوید

صنم جاوید

لاہور : تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی جیل میں زیادہ محفوظ ہے، کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابقتحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی والدہ بیٹی سے ملنے جیل پہنچ گئیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اللہ کو جان دینی ہے، میری بیٹی جیل میں زیادہ محفوظ ہے۔

والدہ صنم جاوید نے بتایا کہ چار دن قبل جیل گئی تھی، بہت اچھے انتظامات تھے، کوئی زیادتی نہیں ہوئی، صرف ایک شکوہ ہے جو چیزیں بیٹی کےلیے لیکر گئی تھی وہ اس کو نہیں ملی، کہاں گئیں کچھ پتہ نہیں۔

یاد رہے آج صبح پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ اور خواتین کارکنان صنم جاوید اور طیبہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں نے جیل میں تشدد کی تردید کی تھی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔